ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پرمتعدد بار ایم پی اے رہنے والے ملک اللہ بخش سامٹیہ کی وفات پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم اللہ بخش سامٹیہ پیپلزپارٹی کے وفادار رہنما تھے۔ مخدوم سید احمد محمود، خواجہ رضوان عالم، نتاشہ دولتانہ، نواب زادہ افتخار احمد خان اور عبدالقادر شاھین نےبھی تعزیت کا اظہار کیا۔