وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ۔
نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں عمران خان نے خود کوامت مسلمہ کا حقیقی داعی ثابت کرکے دکھادیا۔
انہوں نے کہاکہ اقوم متحدہ کی اسمبلی میں موجود دنیا بھر کے سربراہان کی آنکھیں وزیر اعظم عمران خان نے کھول دیں اور دنیاکو ایٹمی جنگ کے اثرات سے بھی آگاہ کردیا۔
وزیر دفاع نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ اور امریکہ سمیت تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائیں۔