کراچی (نیوز ڈیسک ) زینہ نصر جرمنی کی ایسی خاتون باکسر ہیں جو اسکارف پہن کر رنگ میں اترتی ہیں۔ 21سالہ جرمن امیچر فیدرویٹ چیمپئن ہیں۔ وہ اولمپک مقابلوں میں جرمنی کی نمائندگی کرنے کی بھی خواہاں ہیں۔مقابلوں کے دوران وہ ایسا لباس زیب تن کرتی ہیں جو انہیں مکمل طور پر ڈھانپے رکھتا ہے۔زینہ نے جرمنی کیلئے باکسنگ میں بہت سے اعزازت حاصل کیے ہیں تاہم اسکارف پہن کر رنگ میں اترنے کی اجازت کے لیے انہیں کٹھن مراحل سے گزرنا پڑا۔