• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر عمران کی تقریر کے 6 لاکھ ، مودی کے ایک لاکھ ویوز

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تقریر6 لاکھ69 ہزارسے زائد مرتبہ دیکھی گئی ،جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے ایک لاکھ ویوز ہی ہوسکے۔

عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کو دنیا بھر میں خوب سراہا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے آفیشنل یوٹیوب چینل پر ابھی تک عمران خان کی ویڈیو کو6 لاکھ 69 ہزار 968مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی تقریر کے ویوز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ کے اسی آفیشل یوٹیوب چینل پر نریندر مودی کی تقریر دو مرتبہ ہندی اور انگریزی میں اپ لوڈ کی گئی تاہم پھر بھی اس کے ویوز انتہائی کم ہیں ۔

تازہ ترین