• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب نے اسلام آباد جیسی رعایت کراچی کیلئے مانگ لی

تصویر، مرتضیٰ وہاب، فیس بک
تصویر، مرتضیٰ وہاب، فیس بک

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اسلام آباد جیسی رعایت کراچی کےلیے بھی مانگ لی۔

کراچی میں جہانگیر روڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسلام آباد میں کچھ ہو تو اسے قدرتی آفت قرار دیا جاتا ہے، کراچی کو بھی یہ رعایت دی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاق نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ایم این ایز کو جو فنڈز دیے ہیں وہ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو دیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے پانی کا کوٹہ بڑھانے کےلیے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

میئر کراچی نے بتایا کہ جہانگیر روڈ کی بحالی کے منصوبے پر 36 کروڑ کی لاگت آئی ہے، خراب سیوریج لائنوں کی بحالی مکمل کردی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 1 اعشاریہ 4 کلومیٹر سڑک کو 26 سے 32 فٹ تک چوڑا کیا گیا ہے، سڑک پرروشنی کےلیے 80 سولر لائٹس نصب کردی گئی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھ کہا کہ جہانگیر روڈ کے دونوں اطراف کی لین مارکنگ، کرب بلاکس اور فٹ پاتھ کا کام بھی مکمل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید