کوئٹہ(سٹی ڈیسک) اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ کے ناظم صابرخان پانیزئی، ندیم بلوچ، صدام خان، زبیر مینگل، شعیب زیارتوال اور دیگر نے سیکرٹری تعلیم عبدالصبور کے حالیہ دورہ پشین کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہیڈماسٹر یا اے ڈی او اور ڈی ڈی او تعلیمی امور میں غفلت سے کام لے رہے ہیں وہ ہزاروں بچوں کے مستقبل کے قاتل ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرے گی۔