انگلینڈ: 40 فیصد جامعات مالی بحران کا شکار، اخراجات میں کمی کیلئے جامعات بند ہونے لگیں
انگلینڈ کی 40 فیصد سے زائد یونیورسٹیاں مالی بحران کا شکار ہیں، آفس فار اسٹوڈینٹس کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نگران ادارے آفس فار اسٹوڈینٹس (OfS) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک کی 43 فیصد یونیورسٹیاں رواں سال موسم گرما تک مالی خسارے میں جانے کی توقع رکھتی ہیں۔