• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ جہلم کیس کے 55ملزموں کی درخواست ضمانت منظور

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے جہلم چپ فیکٹری کیس میں 55ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی، پولیس نے گزشتہ سال 21نومبر کو  رہائش گاہوں اور چپ فیکٹری کو نذر آتش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تقریباً ایک سو افراد کو حراست میں لیا تھا گزشتہ روز عدالت نے احمد حسن وغیرہ 55افراد کی درخواست ضمانت ایک لاکھ دو ضامنوں کے مچلکے پر منظور کرلی، علاوہ ازیں عدالت نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں عبدالصمد کیخلاف مدعی بن کر مقدمہ درج کروانے اور بعدازاں خود ہی ملزم کی ضمانت کروانے کے الزام میں ملوث کامران کو مقدمہ کی نقول فراہم کرتے ہوئے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے یکم اپریل کو طلب کرلیا، عدالت نے تھانہ صدر حسن ابدال میں درج بارودی مواد برآمدگی کیس کے ملزم شیر افسر اور اسی الزام کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں درج کیس کے ملزمان محمد نثار وغیرہ کی طرف دی جانے والی بریت کی درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے دو اپریل کو ملزمان کیخلاف شہادتیں طلب کرلیں۔ 
تازہ ترین