• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل 370 کی منسوخی پر بھارتی حکومت سے جواب طلب

بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں پر حکومت کو جواب دائر کرنے کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

سپریم کورٹ آف انڈیا میں آرٹیکل 370 کی منسوخی سمیت مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت بھارتی حکومت کی جانب سے جواب دائر کرنے کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت مانگی گئی اور عدالت کو بتایا گیا کہ 10 پیٹیشنز ہیں جس کے لیے ہر ایک کا علیحدہ سے جواب دائر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: دولت مشترکہ کا کشمیر کی صورتحال پر تحقیقات کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

گزشتہ روز چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی میں بنائے گئے بنچ نے وقت کی کمی کے باعث مقدمات سننے سے معذرت کی تھی۔

اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے فاروق عبداللّٰہ کی رہائی سے متعلق درخواست مسترد کر دی تھی، سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ فاروق عبداللّٰہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار ہیں، جسے مناسب فورم پر چیلنج کیا جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنوں، فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 281 کشمیریوں کو زخمی کیا، اس دوران حریت رہنما سمیت 157 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

سری نگر کی جامع مسجد، درگارہ حضرت بل سمیت دیگر بڑی مساجد میں 4 مرتبہ جمعے کی نماز ادا نہ کرنے دی گئی، بھارتی فوج نے محاصروں کے دوران 25 رہائشی گھروں کو تباہ بھی کیا۔

تازہ ترین