آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 53 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا، صارفین پر سالانہ 53ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت ایک سال کے لیے بڑھائی گئی ہے اور بجلی کی قیمت میں اضافہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے گزشتہ مالی سال کی ایڈجسٹمنٹس اور ڈسٹری بیوشن مارجن کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین اور ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی گئی، ماہانہ 300یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی 53پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید