اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اسلام آباد میں جمعہ کی شام آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران اسلام آباد میں 48اور راولپنڈی میں 63کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں67پٹن میں 48کالام 34اور سیدوشریف میں 23ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت فاٹا ، بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے ۔بارش کا یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے اتوار کی صبح تک جاری رہنے کی توقع ہے۔