کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی حالیہ تبدیلی کے بعد بھی میڈیا ڈیپارٹمنٹ فعال نہ ہوسکاجس کی وجہ سے میڈیا نمائندوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، فیڈریشن کی جانب سے اومان کے خلاف منگل کو کھیلے گئے پہلے میچ کے نتائج سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ میڈیا سے بات چیت پر لگائی جانے والی پابندی کے بعد ٹیم آفیشلز پرخاصے محتاظ ہوگئے ہیں۔ ادھر لاہور میںپہلے میچ کو دیکھنے کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا کوئی بھی نمائندہ اسٹیڈیم میں موجود نہیں تھا۔ اطلاعات ہیں کہ سلیکشن کمیٹی کے رکن خالد حمید امریکا چلے گئے ہیں، جبکہ کوچ وسیم احمد آسٹریلیا میں لیگ کھیلنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔