• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی وجہ سے ملک کو عزت مل رہی ہے، مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے ملک کو عزت مل رہی ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان کشمیر کا سفیر بن کر گیا اور اقوام متحدہ سے باہر اسلام کا لیڈر بن کر نکلا، بھارت کا حقیقی چہرہ یہ ہےکہ وہ دہشتگرد ہے، عمران خان یہ چہرہ دنیا کے سامنے لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہندوتوا کے نظریے کو بے نقاب کیا، ہٹلر مودی کو  بھی بے نقاب کیا۔

مراد سعید نےسابق حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکمران عوام کا پیسا لوٹ کر باہر منتقل کرتے تھے، آج پاکستان میں بد عنوان عناصر کا احتساب ہو رہا ہے، احسن اقبال کے بھائی کو شہباز شریف ٹھیکے دیتا رہا ہے۔

انہوں نے معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ ماضی میں ٹرمپ ان کو کہتا تھا ڈو مور اور یہ سر جھکا کر آ جاتے تھے۔

تازہ ترین