چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میرپور کے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زلزلہ متاثرین کی عیادت کی۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میںاس وقت 32 مریض زیر علاج ہیں۔
بلاول بھٹو نے ڈاکٹرز کو علاج کی سہولیات میں معاونت کی پیشکش بھی کر دی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے نے تباہی مچادی تھی۔ میرپور میں کم از کم 26 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
مرنے والوں میں دوخواتین اور ایک بچی بھی شامل تھی۔
جس کے بعد آزاد کشمیر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے کیونکہ مزید آفٹر شاکس کا خدشہ ہے۔