• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب کارڈ کا سہارا لیکر ہمیں کائونٹر کرنے کی کوشش کی گئی ، فضل الرحمان

مذہب کارڈ کا سہارا لیکر ہمیں کائونٹر کرنے کی کوشش کی گئی ، فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم آئین کی پاسداری کی بات کرتے ہیں جس میں مملکت کا مذہب اسلام ہےجبکہ عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی کارڈ کا سہارا لے کر ہمیں کاؤنٹرکرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان اورمذہب کوجدا نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں تقریر کے ریاستی سطح پرنکات تیار کیے گئے تھے، جبکہ ملین اور آزادی مارچ کا مقابلہ کرنے کے لیے خان صاحب کی طرف سے مذہبی کارڈ کھیلا گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ سب کا اتفاق ہے کہ پاکستان داخلی طور پر ڈوب رہا ہے، ملکی معیشت بھی ڈوب رہی ہے،تاجر کاروبار چھوڑ رہےہیں اور پیسا ملک سے باہر جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سفارت کاری ناکام ہی نہیں ہوئی بلکہ ان کو آتی ہی نہیں ہے ۔

سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مشاورت کر رہی ہیں ،ہم مشترکہ طور پر آگےبڑھیں گے، جب فیصلہ کن مراحل آئیں گے تو سب ساتھ ہوں گے، سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہیں اور جلد ان کے خلاف تحریک چلائیں گی۔

تازہ ترین