• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ناکامیوں نے معیشت پر بوجھ ڈال دیا، احسن اقبال

حکومت کی ناکامیوں نے معیشت پر بوجھ ڈال دیا، احسن اقبال


مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان سب کو انتقام اور حسد کی عینک سےدیکھتے ہیں جبکہ حکومت کی ناکامیوں نے معیشت پر بوجھ ڈال دیا ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مشترکہ پریس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی کے ہر سوال پر جواب دیتےہیں کہ این آراو نہیں دوں گا جبکہ ہم میں سے نہ کوئی این آر او مانگ رہا ہے نہ ہی یہ دے سکتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ نااہل وزیراعظم کی آنکھوں میں نفرت اور انتقام ہے، معیشت تنزلی کا شکار ہے، اسی طرح رہا تو قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہو جائینگے، موجودہ حکومت ملک کے لیے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جو اے پی سی میں شامل ہیں، اتفاق رائےرکھتی ہیں کہ حکومت نےمعیشت کوتباہ کردیا، ہم مشترکہ حکمت عملی سے چلیں تو فائدہ ہو گا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کی تمام سینئر قیادت جیل میں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات کو مولانا صاحب سے شیئر کیا، جو فیصلہ ہمارے قائد نواز شریف کا ہوگا وہی آخری فیصلہ ہو گا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ مولاناصاحب نےکہا ہے کل مجلس عاملہ کےاجلاس میں یہ سفارشات رکھیں گے۔

تازہ ترین