• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان کے معاشی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، مراد سعید

فضل الرحمان کے معاشی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، مراد سعید


وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے معاشی حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں کیونکہ وہ پہلے کشمیر کے نام پر کھاتے تھے اور پروٹوکول ملتا تھا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن اجلاس میں کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ ملک کے حالات خراب ہیں، اگر آپ پروڈکشن آرڈر دے دیں گے تو ٹھیک ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے ان کا احتساب یونہی ہوتا رہے گا اور پاکستان تر قی کرتا رہے گا۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کے سفیر بن کر گئے تھے اور وہاں جاکر انہوں نے عالم اسلام کے لیڈر کا کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں دنیا کے سامنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بے نقاب کیا اور آر ایس ایس کی غنڈہ گردی سے دنیا کو آگاہ کیا۔

تازہ ترین