فروکہ/سرگودھا(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما محمد رمضان بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی حکومتی مک مکا کا نتیجہ ہے۔ سابق صدرنے اپنے دور حکومت میں ملک کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے خود دیکھ لیں کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ڈر سے ڈکٹیٹر کو ملک سے فرار کروادیا۔