• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحقیق طلبہ کی نشونما میں اہم کردار اداکرتی ہے، ڈاکٹر خالد عراقی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ تحقیق طلبہ کی نشوونما اور دانشوروں کی رہنمائی میں اہم کردار اداکرتی ہے، اسی وجہ سے علمی، فکری اور تحقیقی سرگرمیاںہمارے معاشرے کی بقاءاور استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔اصل تحقیق وہ ہے جس کے اثرات معاشرے پر مرتب ہو اور اس سے معاشرے کو فائدہ پہنچے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے شعبہ اُردو جامعہ کراچی کے تحقیقی جریدے ”امتزاج“ کی ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدرنشین شعبہ اُردو پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس ،رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ ،شعبہ کے اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس نے کہا کہ تحقیق کرنے کے بعد اس کو شائع کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ تحقیق کرنے کا بنیادی مقصد کسی بھی مسئلے کا حل اور معاشرے کو درپیش مسائل کی وجوہات تلاش کرنا ہوتاہے اور اگر تحقیق کرکے اس کی اشاعت نہ کی جائے تو اس کے بنیادی مقاصد ہی فوت ہوجاتے ہیں۔زبان اور ادب کسی بھی معاشرے کے بنیادی جز ہوتے ہیں اور ہم تحقیق کرتے وقت کوشش کرتے ہیں کہ اپنے سوالوں میں ان زبانوں کا استعمال کریں جو عام لوگوں میں رائج ہوتاکہ وہ ہمارے سوالات بخوبی سمجھ کر ان کے جوابات دے سکیں تاکہ تحقیق بہترین نتائج مرتب ہوں ،یہ جریدے کی اشاعت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

تازہ ترین