نئی دہلی(جنگ نیوز ) بھارتی سپریم کورٹ میں مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے 9سے 17 سالہ 144 بچوں کی گرفتاری کا اعتراف کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں بچوں کے حقوق کی سرگرم کارکن ایناکشی گنگولی اور سانتا سنہا کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدام کے بعد سے بچوں کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔