شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد ورک نے اچانک تھانہ فیکٹری ایریا اور تھانہ خالقاں ڈوگراں اور مختلف ناکہ پوائنٹ چیک کئے تھانوں میں صفائی نہ ہونے پر ایس ایچ اوز کی سرزلش کی اور غیر موثر ناکوں کی بناء پر اہلکاروں کو شو کاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں، ڈی پی او شیخوپورہ نے دونوں تھانوں کی حوالاتوں میں بند ملزموں کا ریکارڈ چیک کیا جو درست پایا گیا ڈی پی او نے پکڑے جانے والے ملزمان سے ان سے پوچھا کہ کب سے گرفتار ہو جس پر انہوں نے اپنے اپنے مقدمات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ڈی پی او شیخوپورہ نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ کسی تھانہ کی حوالات میں غیر قانونی ملزم بند نہیں کیا جائے گا اگر غیر قانونی ملزم پائے گئے تو اس تھانے کا ایس ایچ او اور محرر معطل کر دیا جائے گا۔