شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)فیصل آباد روڈ کی آبادی جیون پورہ میں لاکھوں روپے کی اراضی کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جس کی تحقیقات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ انسداد رشوت ستانی نے شروع کرتے ہوئے پٹوار سرکل جیون پورہ کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور سابق تحصیلدار اجمل سیف چٹھہ اور پٹواریوں امانت علی، افتخار احمد، یوسف علی کو بھی طلب کرلیا ہے تاہم تحصیلدار اور پٹواریوں نے فراڈ میں ملوث ہونے کی تصدیق نہ کی ہے۔