جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مار چ کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس کی۔
جے یو آئی ف کے سربراہ نے ڈی چوک پر دھرنے دینے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم اس حکومت کو چلتا کر کے دکھائیں گے۔
انہوں نےساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملک بھر سے قافلے اس مارچ میں شریک ہوں گے اور پاکستان دیکھے گا کہ 15 لاکھ افراد کیسے آتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ نالائق حکومت کی وجہ سے ملک کی معیشت ڈوب چکی ہے، ملک اس وقت رسک پر ہے، پاکستان کی بقا کا سوال پیدا ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو آزادی مارچ نکالنے کا فیصلہ ہم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا ہے، اگر رکاوٹ ڈالی گئی تو پہلی اسکیم، پھر دوسری اسکیم، پھر تیسری اسکیم ہوگی۔