راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے کمرشل واٹر کنکشن پر پابندی عائد کرنے، 170نقشوں ، ترقیاتی منصوبوں اور کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں سیکورٹی سروسز کی خدمات سمیت دیگر امور کی منظوری دیدی ، کنٹونمنٹ بورڈ کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر شہزاد تنویر کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں ایگز یکٹیو آفیسرسبطین رضا اور وا ئس پریذ یڈنٹ کنٹو نمنٹ بو رڈ ملک منیر احمد اور نا مز د و منتخب ممبران بھی مو جو د تھے۔اجلاس میں مختلف عوا می کا م بشمو ل گلیو ں کی تعمیرو مر مت کے منصو بوں ،156رہا ئشی اور 14کمر شل نقشوں، مر یضو ں کی طبی سہو لیا ت کی بہتری کیلئے بلک میں ادویا ت ، گیسز و دیگر آلا ت کے خر ید اری ، شا لے ویلی اور مغل آبا دکے علا قہ میں پا نی کی کمی پو را کر نے کیلئے 3نئے ٹیو ب ویلز لگانے ،کنٹو نمنٹ جنرل ہسپتا ل میں سیکو رٹی سر وسز کی خد ما ت کی منظو ری دی گئی، اجلاس میں کینٹ بورڈ میں آنے وا لے صا رفین سے پا رکنگ فیس کے ٹھیکہ کے خاتمہ کا فیصلہ آئندہ کا رڈ /ٹو کن سسٹم کے اجرا ء کا فیصلہ کیا گیا ۔کینٹ میں پا نی کی کمی کے پیش نظرکمر شل وا ٹر کنکشن پر پا بندی عا ئد کر دی گئی ۔