• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان آزادی مارچ‘ 33ویں نیشنل گیمز کا انعقاد خطرات سے دوچار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے باعث 33ویں نیشنل گیمز کا انعقاد خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق،مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے اعلان کے باعث 33ویں نیشنل گیمز کے انعقاد سے متعلق غیر یقینی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔خیبر پختون خوا کو جمعیت علمائے اسلام کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔توقعات یہی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان پشاور سے اسی روز اپنے مارچ کا آغاز کریں گے ، جس روز شیڈول کے مطابق نیشنل گیمز کا آغاز ہونا ہے، جس کے باعث اس کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین