سرگودھا میں ایک سولہ سالہ لڑکے کا وزن 200 کلو تک پہنچ گیا ہے۔ موٹاپے کی وجہ سے نہ وہ چل سکتا ہے اور نہ ہی رات کو سکون کی نیند سو پاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 107جنوبی کے رہائشی محمد خالد کے سولہ سال کے بیٹے نثار احمد کا وزن تیز ی سےبڑھ رہا ہے۔ 8 سال کی عمر میں پُراسرار بیماری کے بعد نثار کا وزن بڑھنا شروع ہوا تھا اور اب 200 کلو تک ہوچکا ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ وزن کی وجہ سے نثار کی ٹانگوں نے بھی کا م کرنا چھوڑ دیا ہے، تکلیف اس قدر ہوتی ہے کہ وہ ساری ساری رات جاگتا رہتا ہے۔
نثار کے والد کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں نثار کے مرض کا علاج نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اُن کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وہ کہیں اور سے اُس کا مہنگا علاج کراسکیں۔
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بیٹے کا علاج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نثار کی خواہش کہ وہ بھی عام بچوں کی طرح کھیل سکے۔