گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پیپلز ٹریڈرز سیل گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر ملک ذوالفقار بھٹو نے کی۔ اس موقع پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت نے مک مکا کے ذریعہ مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔