• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کے قتل پر مودی کو خط لکھنے والوں پر مقدمہ

مودی سرکار نے بھارت کی پچاس اہم شخصیات کے خلاف پرچہ کاٹ دیا ہے۔ ان شخصیات نے جنونی ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف وزیراعظم مودی کو خط لکھا تھا، مودی سرکار نے یہ شرم ناک واقعات روکنے کے لیے تو کچھ نہیں کیا البتہ ان شخصیات کے خلاف پرچہ ضرور کاٹ دیا۔

بھارت کی جن پچاس شخصیات نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا تھا ان میں مشہور ہدایت کار شیام بنیگل، انوراگ کشیپ، اپرنا سین، گلوکارہ شوبھا مُدگل اور معروف تاریخ دان رام چندر گوہا بھی شامل تھے۔

ان شخصیات کے خلاف مقدمہ مظفر پور، بہار میں درج کیا گیا ہے، جس میں ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے، مودی کی متاثر کن کارکردگی کو نیچا دکھانے اور علیحدگی پسندی کے رجحانات کی حمایت کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ مقامی وکیل سدھیر کمار اوجھا نے مقدمے کے اندراج کے لیے رجوع کیا تھا۔

تازہ ترین