لاہور(صباح نیوز)چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی زیرِ حراست مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے سر پر جیل میں ڈینگی کا خطرہ منڈلانے لگا۔میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جیل میں مریم نواز کے سیل میں کھٹملوں اور مچھروں کی بہتات ہے۔