بھارت نے امریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
امریکی سینیٹر کرس وان ہولین نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ مقبوضہ وادی کا دورہ کرکے وہاں کے زمینی حقائق جاننا چاہتے تھے مگر بھارتی حکومت نے اُن سے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے کا یہ وقت درست نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جب چھپانے کی کوئی چیز نہیں تو وزیٹرز کو مقبوضہ وادی آنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟
امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ شاید بھارتی حکومت ہمیں نہیں دِکھانا چاہتی کہ مقبوضہ وادی میں کیا ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ گزرنے کے باوجود بھی بھارتی قابض فوج کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہ سکی۔
پوری وادی میں سخت سیکیورٹی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے قابض فوج اور مودی سرکار کے خلاف احتجاج کو جاری رکھا ہوا ہے۔
گزشتہ روز بھی بھارت کی قابض فوج نے شہریوں کو مسلسل 9 ویں نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دی۔