ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریا کے780 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، سجاد ہ نشین وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے درگاہ کو غسل دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی درگاہ کو غسل دینے کی تقریب اور زکریا کانفرنس کی پہلی نشست میں شرکت کی۔
حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
تقریب سے خطاب ميں سجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر میں کرفیو کا ماحول ہے، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کے لئے کھڑا ہے۔
سجادہ نشین نے افغانستان میں بھی امن و سلامتی کی دعا کی۔
آخر میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اجرک پہنائی۔