• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبر زیدی کے ریڈار پر نجی اسپتال اور میڈیکل سینٹرز آگئے

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کے ریڈار پر بڑے نجی اسپتال اور میڈیکل سینٹرز آگئے۔

ایک بیان میں شبر زیدی نے کہا کہ مریضوں سے لیے گئے چارجز کے مقابلے میں نجی اسپتالوں سے ملنے والے ٹیکس میں موافقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر بڑے نجی اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز میں پوائنٹ آف سیلز انوائسنگ سسٹم قائم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ نجی اسپتالوں اور میڈیکل سینٹر میں انوائسنگ سسٹم کے قیام کے سلسلے میں مہم بہت جلد شروع کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے سینٹرز سے ٹیکس وصولی مریضوں سے وصول رقم کے مقابلے میں غیر متناسب ہے۔

شبر زیدی نے ایک بار پھر تمام صنعتی اور کمرشل صارفین کو ٹیکس نظام میں رجسٹریشن کی بات کی اور کہا کہ مطلوبہ نتائج کے لیے ایف بی آر 15 اکتوبر سے جارحانہ مہم شروع کرے گا۔

تازہ ترین