• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل میں اب تصاویر کی تلاش پہلے سے کچھ مشکل ہوگئی

لندن ( جنگ نیوز ) گوگل سرچ انجن صرف انٹرنیٹ پر ویب سائٹس کی تلاش میں ہی مدد نہیں دیتا بلکہ تصاویر ڈھونڈنے کے لیے بھی اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ گوگل نے اب تصاویرکی تلاش کو صارفین کے لیے کچھ مشکل بنادیا ہے۔ امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اپنے سرچ انجن میں خاموشی سے اس بٹن کو ہٹا دیا ہے جو صارفین کو امیج سرچ کے دوران مخصوص تاریخوں میں نتائج ڈھونڈنے میں مدد دیتا تھا۔ اب گوگل امیج سرچمیں ڈیٹ فلٹر میں صرف اینی ٹائم سے لاسٹ ائیر تک کے بٹن ہیں مگر کاسٹیوم ڈیٹ کا آپشن ہٹا دیا گیا ہے۔یہ پہلی بار نہیں جب رواںسال گوگل نے کسی فلٹر بٹن کو ہٹایا ہو، گزشتہ ماہ کمپنی نے خاموشی سے تصاویر کے حجم اور رنگوں کے بٹنوں کو بھی ہٹایا تھا، تاہم وہ فیچر بٹن اب بھی ایڈوانسڈ سرچ میں دستیاب ہیں۔مگر کاسٹیوم ڈیٹ رینج ایڈوانسڈ سرچ میں موجود نہیں شاید مستقبل قریب میں اسے بھی وہاں شامل کردیا جائے۔ گوگل کی جانب سے صارفین کو مخصوص تاریخوں میں سرچ کی سہولت کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا بلکہ مینوئیلی سرچ کرنا ممکن ہے۔مثال کے طور پر اگر آپ یکم جنوری 2017 سے 31 دسمبر 2017 کے درمیان کی تاریخوں میں کسی موضوع کی تصاویر سرچ کرنا چاہتے ہیں تو آپ سرچ بار میں موضوع کے ساتھ after 1-1-2017 and before 31 -12-2017 لکھ کر سرچ کریں۔ مگر اس میں عام صارفین کے لیے کچھ مشکل ہوتی ہے اور یہ بھی واضح نہیں کہ گوگل کی جانب سے کاسٹیوم ڈیٹ بٹن کو ہٹانے کا مقصد کیا ہے۔ گوگل نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
تازہ ترین