• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم انتہاپسندی کا پروپیگنڈا ختم کرنے کیلئے اولیاء کی تعلیمات اپناناہوں گی،شاہ محمود

ملتان(نمائندہ جنگ ‘اے پی پی)حضرت بہاء الدین زکریاملتانی ؒ کے780ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے پہلے روز مزار مبارک کے احاطے میں منعقدہ قومی زکریا کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےوزیرخارجہ وسجادہ نشین درگاہِ عالیہ مخدوم شاہ محمودحسین قریشی نےکہاکہ مسلم انتہا پسندی کا پروپیگنڈا ختم کرنے کیلئے اولیاء کی تعلیمات اپنانا ہونگی ،مقبوضہ کشمیرمیں کیاہورہاہےجو انڈیا دنیا سےچھپاناچاہتاہے،مسئلہ کشمیرپرقوم وزیراعظم کے ساتھ ہے، اولیا اللہ کا فیض تاقیامت جاری رہےگا‘ اولیاء کرام کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے معاشرتی ہم آہنگی اور رواداری کوفروغ دیناچاہئےتاکہ مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کا جھوٹا پراپیگنڈا دم توڑ سکے‘اولیاء کےآستانے فیض کاسرچشمہ ہیں‘ہمیشہ آبادرہیں گے‘بہاء الدین زکریاؒنےاپنےحسن خلق اور کردارکی بلندی سےلاکھوں لوگوں کوحلقہ بگوشِ اسلام کیا۔قبل ازیں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نےوزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان خان بزدارکےہمراہ مزار کو عرق ِ گلاب سے غسل دیااور مزارپرپھولوں کی چادرچڑھانےکےبعدملکی سلامتی‘ترقی اورمسلم اُمہ کی خوشحالی کی دعاکےساتھ تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
تازہ ترین