وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور عوام سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے پارٹی کارکنوں اور لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر مختلف محکموں کے سیکریٹریز بھی موجود تھے۔
اس سے قبل سرکٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ہر ضلع اور ڈویژن کا دورہ کررہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، نشتر ٹو اسپتال کا کام شروع ہورہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے 35فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں۔