• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل کانفرنس رہنمائوں کی فاروق اور عمرعبداللہ سے ملاقاتیں

مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے وفد نے نظربند پارٹی رہنماؤں فاروق عبداللہ اور عمرعبداللہ سے ملاقات کے بعد رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کردیا، پارٹی وفد نظربند سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے بھی ملاقات کرے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارٹی کے پندرہ رکنی وفد نے دونوں رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کی، ملاقاتوں میں وادی کی موجودہ صورتحال اور آنے والے لوکل باڈی الیکشن پر بات کی گئی۔

وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے اور سیاسی رہنماؤں کی رہائی کے بغیر وادی میں سیاسی عمل اور جمہوریت کا تسلسل ممکن نہیں، وادی کے لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے نظربند اور قید سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔

تازہ ترین