چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
ظہرانے میں 1500 سے زائد ورکرز نے شرکت کی، محسن نقوی نے ورکرز کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور اُن سب کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ تمام مزدوروں کو اُن کی کمپنیز کی جانب سے مفت ٹکٹس دیے جائیں گے۔
دوران گفتگو محسن نقوی نے ورکرز سے استفسار کیا کہ آپ لوگ ٹک ٹاک بناتے ہو؟ اس اسٹیڈیم نے ہر بندے کو ٹک ٹاک پر مشہور کردیا۔
ایک ورکر نے محسن نقوی کو بتایا کہ وہ ٹک ٹاک نہیں بناتا کیونکہ اس کے پاس تو فون ہی نہیں، جس پر چیئرمین پی سی بی نے وعدہ کیا کہ اسے جلد نیا موبائل لے کردیں گے۔
ظہرانے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی شرکت کی، چیئرمین پی سی بی نے تمام مزدوروں کےلیے انکلوژرز بک کروادیے ہیں۔