لاڑکانہ(جنگ نیوز)لاڑکانہ میں زخمی کے پیر میں کیڑے پڑ گئے لیکن اسپتال نے علاج کی سہولت فراہم کرنے سے انکار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ایک مستانہ شخص کے پیر میں چوٹ لگنے کے باعث کیڑے پڑ گئے ہیں جب کہ ایک اور متاثرہ شخص کے بازو پر زخم میں کیڑے پڑ گئے، دونوں کو ہسپتال میں علاج میں فراہم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک سوشل ورکر نے زخمی مستانے کو چانڈکا ہسپتال منتقل کیا تھا، کیڑے پڑنے پر متاثرہ شخص کو شعبہ حادثات کے عملے نے داخل کرنے سے انکار کیا۔