اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے وفاقی وزراء بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ اور فواد حسین چوہدری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔