• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپرین سے فضائی آلودگی سے بچاؤ ممکن ہے

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسپرین کے استعمال سے فضا میں موجود آلودگی کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔

امریکی یونیورسٹی آف کولمبیا، ہارورڈ اور بوسٹن کی جانب سے ’ امیریکن جرنل آف ریسپائریٹری اینڈ کریٹیکل کیئر میڈیسن ‘ میں شائع کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق اسپرین کے استعمال سے انسانی پھیپھڑوں پر آلودگی کے مضر اثرات 50 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔


نان اسٹوئیرائیڈل اینٹی انفلامینٹری ڈرگز ( NSAID) کے نام سے کی جانے والی تحقیق میں 2 ہزار لوگوں کے پھیپھڑوں کا معائنہ کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپرین کے استعمال سے پھیپڑوں کو فضائی آلودگی سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی بچے تیزی سے موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں

اسپرین فضا میں  نمی اور مادہ کی شکل میں موجود گاڑیوں کے دھوئیں ،کوئلے اور کچرے کے جلنے سے پیدا ہونے والے دھوئیں کے نتیجے میں پھیپڑوں کو نقصان پہنچانے والے ذرّات سے بچاؤ کا ذریعہ بنتی ہے۔

کولمبیامیلمن اسکول کے ’ڈیپارمنٹ آف انوائرمینٹل ہیلتھ اینڈ سائنسز ‘  (DEHS) کے محقق ڈاکٹر زو جاؤ کے مطابق یہ ضروری ہے کہ فضائی آلودگی جو مضر صحت ہے اس سے ہر حال میں بچا جائے اور اس سے بچاؤ کے لیے تدابیر کرنا لازمی ہے کیوں کے فضائی آلودگی کینسر یا دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

محقیقین کی جانب سے اس سے قبل کی جانے والی ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وٹامن بی بھی فضائی آلودگی کے مضر اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین