• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد کو برباد کرنے والی 5 غذائیں

خوبصورت جلد ہر انسان کی خواہش ہے، چہرے پر کیل مہاسے،جھائیاں ہوں تو پر اعتمادی میں واضح کمی آ جاتی ہے، صاف شفاف جلد پانا چاہتے ہیں تو پانچ غذاؤں سے آج سے ہی اجتناب کریں۔

امریکی ماہر غذائیت ’ ٹیلر جانز‘ کے مطابق ہر غذا براہ راست انسانی اعضاء پر اثر کرتی ہے، مرغن غذائیں نہ صرف دل اور جگر کو متاثر کرتی ہیں بلکہ اس سے جلد پر بھی مضر اثرات نظرآتے ہیں جن میں کیل مہاسے، پھوڑے پھنسیاں سمیت مختلف جلد کی الرجیز شامل ہیں۔

جلد جیسے حساس اعضا کو بیماریوں سے بچانے کے لیے 5 غذائیں جو ترک کر دینی چاہئیں:

پروسیسڈ غذائیں

ایسی غذائیں جنہیں خراب ہونے سے بچانے کے لیے کیمیکل لگاکر زیادہ دیر تک استعمال میں لانے کے لیےٹن کے ڈبوں میں یا فریزر میں رکھ دیا جاتا ہے، ایسیکیمیائی غذائیں براہ راست دل، جگر اور جلد کے لیے مضر ثابت ہوتی ہیں۔

کیفین

جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو چائے، کافی اور چاکلیٹ کا استعمال کم سے کم کریں،ان مشروبات میں موجود کیفین جسم سے پانی کو تیزی سے ختم کر دیتی ہے جس سے جلد مرجھائی ہوئی اور کھردری نظر آتی ہے۔

چینی

چینی کے بے حد استعمال سے کیل مہاسوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، کیل مہاسوں سے جلد پر پڑنے والے نشانات انتہائی برے لگتے ہیں، ان سے بچنے کے لیے چینی کا استعمال کم سے کم کر دیں اور اگر چینی کے شوقین ہیں تو قدرتی مٹھاس یعنی پھل وغیرہ کا استعمال بڑھا دیں۔

چپس سے پرہیز کریں

مارکیٹ سے پلاسٹک بیگز میں ملنے والے ہر قسم کے پروسیسڈ چپس اور پاپڑوں سے پرہیز کریں، انہیں تا دیر خستہ رکھنے کے لیے کیمیکل اور ذائقے کے لیے نمک اور مصالحوں کا استعمال ہو تا ہے جو جلد کے لیے کسی صورت فائدہ مند نہیں۔

جنک فوڈ

جنک فوڈ جیسے کہ پاستا، پیزا، فرنچ فرائز اور بروسٹ وغیرہ سے کولیسٹرول کی سطح بڑھ کر خون میں شامل ہوجاتی ہے جس سے جگر اور دل کا عار ضہ لا حق ہو سکتا ہے، بہت سے افراد سمجھتے ہیں کے غذا جیسی بھی استعمال کی جائے جلدکے سارے مسائل اسکن ٹونرز، کریم یا فیشل سے حل ہو جائیں گے، ماہرین جلد کے مطابق صاف اسکن کا جگر سے براہ راست تعلق ہے جتنی مضرِ صحت غذائیں کھائی جائیں گی اتنے ہی جلد خراب ہونے کے امکانات بڑھتےجائیں گے۔

جلد صاف رکھنے کے لیے خون اور جگر کو صاف اور ان کا صحت مند ہونا لازم و ملزوم ہے۔

تازہ ترین