• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ:پروفیسر عفّت گل اعزاز

صفحات158:، قیمت: 190روپے

ناشر:نیشنل بُک فاؤنڈیشن، اسلام آباد

پروفیسر عفّت گل اعزاز کا تعلق شعبہ درس و تدریس سے ہے اور ایک استاد ہونے کا حق یوں ادا کیا کہ جس شعبے میں بہت کم معیاری کام ہوا، اس پر خصوصیت سے طبع آزمائی کی۔ بچّوں کے ادب کے حوالے سے اُن کا نام اور کام نمایاں نظر آتا ہے۔ مختلف موضوعات پر 40 سے زیادہ کتابیں لکھ چُکی ہیں۔ 

نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ پر خُوب صُورت کتاب ’’روشن مثال‘‘ لکھی، تو خلفائے راشدینؓ کی سوانح عُمریاں بھی سادہ و آسان زبان میں تحریر کیں۔ نیز، مختلف تحریروں، کتابوں پرمتعددایوارڈز بھی حاصل کرچُکی ہیں۔ زیرِتبصرہ کتاب ’’پیاری چِڑیا‘‘ میں 19 بہت دل چسپ، سبق آموز کہانیاں شامل ہیں۔ 

کہانیاں چوں کہ بچّوں کے لیے ہیں، تو انہیں بچّوں ہی جیسے معصومانہ، بے ساختہ انداز سے تحریر کیا گیا ہے۔ کچھ کہانیوں کے ساتھ خُوب صُورت رنگین اسکیچز بھی ہیں، جب کہ سرِورق بھی ایک زندہ پینٹنگ سے آراستہ ہے۔ مصنّفہ کا کہنا ہے کہ ’’بچّوں کو کھلونے ضرور لے کر دینے چاہئیں اور کتاب سے بہتر کوئی کھلونا نہیں‘‘ تو یقیناً یہ کتاب آپ کے نوعُمر بچّے کے لیے ایک اچھا کھلونا ثابت ہوگی۔

تازہ ترین