• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’چوہدری نثار نےحلف کیوں نہیں اٹھایا؟‘

لاہور ہائیکورٹ نےحلف نہ لینے پرچوہدری نثار کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور چوہدری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد وحید نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے لیکن تاحال انہوں نےحلف نہیں اٹھایا، ان کے حلف نہ اٹھانے سے حلقے کی عوام نا صرف نمائندگی سے محروم ہے، بلکہ حلف نہ لینا ووٹرز کی بھی توہین ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ چوہدری نثار حلف نہ اٹھا کر آئین کی خلاف ورزی کر رہےہیں لہذا الیکشن کمیشن کوانہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیاجائے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔


تازہ ترین