• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سوکا ورلڈ کپ فٹ بال: پاکستان ٹیم عمدہ کارکردگی کیلئے پر امید

پاکستانی فٹ بال ٹیم دوسرے سوکا ورلڈ کپ کی تیاری کے ساتھ اگلے دو روز میں یونان کے شہر کریٹ روانہ ہونے والی ہے۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیراہتمام ہونے والے ایونٹس کے بعد یہ دنیا کا دوسرا بڑا شو ہے۔ 

اس سے قبل اولین سوکا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ گزشتہ سال ستمبر میں پُرتگال کے شہر لزبن میں ہوا تھا جس میں دنیا کی ٹاپ 32 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ 

دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں پچھلے ٹورنامنٹ کی بہ نسبت شرکت کرنے والے ملکوں کی تعداد زیادہ ہے اور رواں ایونٹ میں40 ممالک ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔ سوکا ورلڈ کپ فٹ بال 2019 کیلئے پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز سلووانیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی 40 ٹیموں کو آٹھ گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 

ہر گروپ میں پانچ پانچ ٹیمیں شامل ہوں گی اور ہر گروپ کی 2ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ 14اکتوبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ سلووینیا، 15اکتوبر کو دوسرا میچ رومانیہ سے، 16اکتوبر کو تیسرا میچ جرمنی سے جبکہ چوتھا اور آخری میچ 17اکتوبر کو ہنگری سے کھیلے گی۔ 

ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز، تیسری پوزیشن کا میچ، فائنل اور اختتامی تقریب 20اکتوبر کو ہوگی۔لیژر لیگس فٹ بال انتظامیہ نے سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ قومی ٹیم کے منیجر زیب خان، اسسٹنٹ منیجر سید شہروز حسن رضوی، ہیڈ کوچ کیون ریوز اور کوچ گوہر زمان ہوں گے۔ 

قومی ٹیم نے ایونٹ کی تیاری کیلئے بھرپور تیاری کی ہے اور وہ اس میں شاندار کارکردگی کیلئے پرامید ہے، ٹرنک والا گروپ کی کوششوں سے پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں کو دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے خلاف مسلسل دوسرے سال اس ایونٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوگا۔ 

نارمل لیثررلیگز سے لاہور کی باٹا کلب نے قومی چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرکے قومی اسکواڈ کا حصہ بنی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے نامور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھی نیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ یورپین لیگز کھیلنے والے پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی پاکستانی دستہ میں شامل کئے گئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین