• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی پرواز اکھاڑے میں تبدیل


مانچسٹر سے اسپین جانے والی پرواز اکھاڑے میں بدل گئی، جس کے دوران مسافروں نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکوں کی خوب بارش کی۔

یہ واقعہ دوران پرواز سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر پیش آیا جب چار افراد پر مشتمل برطانوی گروپ کے درمیان کسی بات پر بحث شروع ہوگئی اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے اس کا اختتام لڑائی کی صورت میں ہوا اور جہاز اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑے کی وجہ سے پرتگال میں پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور واقعے میں ملوث سات برطانوی مسافروں کوجہاز سے اتار دیا گیا اور وارننگ جاری کردی۔

تازہ ترین