• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی بالی ووڈ میں انٹری کس نے کروائی؟

بھارتی اداکار شاہ رخ خان ــ فائل فوٹو
بھارتی اداکار شاہ رخ خان ــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان تقریباََ پچھلی 3 دہائیوں سے بڑی اسکرین پر راج کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ اُن کی فلم انڈسٹری میں انٹری کس نے کروائی۔

سینئر بھارتی اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے کامیاب فلمی کیرئر میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ میں فلم’دل آشنا‘ بنانے کی تیاری میں مصروف تھی جس کے لئے مجھے کوئی اچھا ہیرو نہیں مل رہا تھا پھر میں نے شاہ رخ خان کو ٹی وی پر ڈرامہ سیریل ’فوجی‘ میں دیکھا تو مجھے وہ بہت بھولا بھالا، پیارا سا اور  خوبصورت نوجوان لگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے شاہ رخ خان کو دیکھتے ہی کہا کہ مجھے اپنی فلم کے لیے یہ لڑکا چاہیے اور پھر ان سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد وہ مجھ سے ملنے کے لیے ممبئی آئے۔

ہیما مالنی نے بتایا کہ جب شاہ رخ خان مجھ سے ملنے آئے تو میں نے ان کو کہانی سنائی جو انہیں پسند بھی آگئی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹی وی ڈرامہ ’فوجی‘ 1988ء میں نشر ہوا تھا جبکہ ہیما مالنی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دل آشنا‘ 1992ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ دویا بھارتی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید