• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میڈیااورعدلیہBJPکےدباؤمیں ہے،ایران سعودیہ بہتر تعلقات کیلئےسفارتکاری کررہےہیں،شاہ محمود

ملتان(نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نےکہاہےکہ بھارتی میڈیا اور عدلیہ BJP کے دباؤ میں ہے، ایران سعودیہ بہتر تعلقات کیلئے سفارتکاری کررہے ہیں،حکومت آزادی مارچ سےخائف نہیں‘احتجاج ان کا جمہوری حق ہےلیکن 27 اکتوبر کی تاریخ غلط ہے‘مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ان کی سیاسی ضرورت ہے‘اپوزیشن جماعتیں ان کےساتھ نہیں‘ ایران‘سعودی عرب کےبہترتعلقات کیلئےسفارتکاری کر رہے ہیں ‘ کوشش ہوگی کہ دونوں ممالک کےدرمیان تنائوکم ہو کیونکہ خطہ کسی تصادم کامتحمل نہیں ہو سکتا‘ 27اکتوبر کو احتجاج سےکشمیریو ں کے جذبات مجروح ہونگے‘ اس دن پوری دنیا میں کشمیری بھارت کےغاصبانہ تسلط کیخلاف یوم سیاہ مناتے ہیں‘ جے یو آئی انڈیامسلمانوں کی واحدنمائندہ جماعت ہے۔
تازہ ترین