• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ، فیاض چوہان

لاہور(آئی این پی ) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کیا، وزیراعظم نے جو موقف بیان کیا دنیا اس کی تعریف کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر بہترین کردار ادا کیا، دنیا تعریف کر رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھارت کا کٹھ پتلی میڈیا مولانا فضل الرحمن کو ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہے۔
تازہ ترین