• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کی زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں، ٹھٹھہ میں میڈیکل کیمپ

پاک بحریہ کی زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں، ٹھٹھہ میں میڈیکل کیمپ


 آزاد جموں کشمیرمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی آباد کاری کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے خیمے اور راشن کی تقسیم کی گئی جبکہ ضلع ٹھٹھہ کے علاقے جاتی میں بنیادی سہولیات سے محروم آبادی کے لیے آغا خان اسپتال کے تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک بحریہ کی ٹیم امدادی ٹرکوں کے ہمراہ میر پور آزاد کشمیر کے گاﺅں ڈھوک جرار اور ڈھوک گجر پہنچی اور ان علاقوں کی آبادی میں خیمے، گھی، آٹا، چینی اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاتی میں مفت میڈیکل کیمپ میں تجربہ کار ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل میڈیکل اسٹاف نے طبی سہولیات فراہم کیں۔

ٹیم کی جانب سے جاتی اور متصل علاقوں سے آنے والے مریضوں کو معیاری علاج فراہم کیا گیا اور مریضوں کو مفت ادوایات بھی فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں خواتین، مردوں اور بچوں سمیت 1800 سے زائد افراد کا معائنہ کیا گیا۔

تازہ ترین