• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کو دھمکی دینے والے ٹرمپ نے اردوگان کو پارٹنر قرار دیدیا

امریکی صدر ٹرمپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے شام کے معاملے پر ترکی کو معاشی تباہی کی دھمکی دینے کے بعد اب ترک صدر طیب اردوگان کو امریکا کے دورے کی دعوت دے ڈالی۔

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ترک صدر 13 نومبر کو امریکا بطور اُن کے مہمان آئیں گے۔

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ ترکی امریکا کا بڑا تجارتی ساتھی ہے اور امریکہ کے ایف 35 فائٹر جیٹ کے لیے اسٹیل کا ڈھانچہ تیار کرتا ہے۔

انھوں نے یاد دلایا کہ ترکی نیٹو کا اہم اور فعال رکن ہے،  ترکی سے معاملات طے کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے اور ترکی نے شامی صوبے ادلب میں بہت سی جانیں بچانے میں مدد کی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اُن کی درخواست پر ترکی نے امریکی عسیائی پادری برنسن کو اچھی صحت کے ساتھ قید سے رہا کیا، حالانکہ سزا پوری ہونے میں ابھی کئی سال باقی تھے۔

تازہ ترین